پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی ہسپتال سے گرفتاری

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کی ہسپتال سے گرفتاری
کیپشن: Former PTI MPA arrested from hospital

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سلیم سرور جوڑا کو گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال سے گرفتارکیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم سرور جوڑا کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

سلیم سرور جوڑا 2 دن قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔