کراچی ایئرپورٹ: دوران پرواز بچے کی پیدائش، قطر ایئرلائن کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

May 30, 2023 | 08:54 AM

ایک نیوز: کراچی ائیرپورٹ پر قطری ائیر لائن کی پرواز نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے مطابق قطر ائیرلائن کی پرواز دوحہ سے منیلا جا رہی تھی کہ دوران پرواز خاتون مسافر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی لینڈنگ کے بعد  وزارت صحت کے حکام نے زچہ اور بچہ کو نجی اسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 33 سال کی غیر ملکی خاتون مسافر کا نام ہر موسیلو ہے، ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

مزیدخبریں