ایک نیوز:پمزہسپتال میں منکی پاکس کےزیرعلاج دونوں مریض صحت یابی کےبعدڈسچارج ہوگئے۔
ترجمان پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا کہنا ہے کہ صحتیاب ہونے والے دونوں مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جن میں ایک مریض کی عمر 50 جبکہ دوسری مریضہ کی عمر19 سال ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور پانچوں مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔