معذورطالبہ کی مددکرنےوالاکتابھی ڈپلومہ ہولڈرہوگیا

معذورطالبہ کی مددکرنےوالاکتابھی ڈپلومہ ہولڈرہوگیا
کیپشن: The librarian who helped disabled students also became a diploma holder

ایک نیوز:امریکہ میں واقع سیٹن ہال یونیورسٹی میں ایک مددگار کتے کو اس کی مالکن کے ساتھ ڈپلوما کی ڈگری دی گئی ہے۔ اس کیلئے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما بنایا گیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق یہ کتا وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی مالکن گریس ماریانی کے ساتھ روزانہ جامعہ آتا جاتا رہا اور اس کی مدد بھی کرتا رہا تھا۔ جلسہ تقسیمِ اسناد میں اسے بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے ڈپلوما سے نوازا گیا ہے۔ اس کی مالکن نے تعلیم میں بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
جسٹن نامی کتا حیرت انگیز طور پر خوشی خوشی اسٹیج پر آیا اور دم ہلاتے ہوئے اس نے ڈپلوما  والا کاغذ اپنے منہ میں دبایا اور فوٹوگرافر کی طرف بھی دیکھا۔ چھ سالہ جسٹن اس موقع پر مسرور تھا۔
اس موقع پر گریس نے بتایا کہ وہ اس ڈگری کے بعد خصوصی تعلیم اور ابتدائی تعلیم میں تدریس پر اپنا کام کریں گی۔