تائیوان:نوڈلزکےساتھ انوکھی ڈش کھائیں

تائیوان:نوڈلزکےساتھ انوکھی ڈش کھائیں
کیپشن: Taiwan: Eat a unique dish with noodles

ایک نیوز:تائیوان کے ایک ہوٹل نے اپنی فخریہ پیشکش سے غیرمعمولی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایک بڑے پیالہ نوڈلز کے ساتھ مفت میں ایک عجیب و غریب سمندری جانور بھی پیش کیا جارہا ہے جس پر خلائی مخلوق کا گمان ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق نوڈلز کی اس ڈش کو مقامی زبان میں رامن کہتے ہیں اور رامن بوائے نام سے موجود اس ریستوران میں گہرے سمندرمیں14 ٹانگوں والے سمندری کیڑے کو بھاپ میں پکاکر پیالے کے اوپر رکھ کر پیش کیا جاتا ہے۔ ریستوران نے اسے ’خوابوں کی ڈش‘ کا نام دیا ہے۔ اس میں کیڑے کو خول سمیت پیش کیا گیا ہے جس کے اندر کے گودے کو کھانے والے کریم جیسا قرار دیتے ہیں۔ ذائقے میں کبھی یہ کیکڑا اور کبھی لابسٹر جیسا لگتا ہے۔
رامن بوائے دکان کے مالک کاکہناہےکہ جاپان میں اس نے ایک دکان آئسوپوڈ کو دیکھا اور اسے خیال آیا کہ کیوں نہ اس جانور کو نوڈلز کے ساتھ پیش کرکے ایک انوکھی ڈش بنائی جائے۔ تاہم رامن ڈش میں نوڈل کے ساتھ مرغی کا سوپ،آکٹوپس جیسی اسکوئڈ اور بونیٹومچھلی کے ٹکڑے بھی ملائے جاتے ہیں۔
لیکن آئسوپوڈ والی ڈش ہر عام صارف کیلئے ہرگزنہیں بلکہ 48 ڈالر کی یہ ڈش خاص افراد کو ہی پیش کی جاتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آئسوپوڈ سمندر میں 6000 سے 7000 میٹرگہرائی میں ہی پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایک نایاب جانور بھی ہے۔