آئی فون15سیریزکےچاروں ماڈلز کیسے ہوں گے؟

آئی فون15سیریزکےچاروں ماڈلز کیسے ہوں گے؟
کیپشن: How will the four models of the iPhone 15 series be?

ایک نیوز:آئی فون15سیریز4اسمارٹ فونزماڈلزپرمشتمل ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق اس سیریز میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی 15 پرو اور آئی 15 پرو میکس شامل ہوں گے اور یہ ایک نئی لیک میں چاروں ماڈلز کے ڈیزائن سامنے آئے ہیں۔
ستمبر میں آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف ہونے سے قبل کمپنیوں کی جانب سے ان کے کیس تیار کیے جاتے ہیں۔
اس مقصد کیلئے ڈمی ماڈلز کو استعمال کرکے مستقبل کے آئی فونز کیلئے کیس تیار کیے جاتے ہیں۔
ان ڈمی ماڈلز سے نئے آئی فونز کے ڈیزائن اور دیگر تبدیلیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔
پہلی نظر میں آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 14 اور14 پرو ماڈلز سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔
مگر غور کریں تو نمایاں تبدیلیاں نظر آ جاتی ہیں جیسے اس بار لائٹننگ پورٹ کی بجائے یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
چاروں نئے آئی فونز میں یہ پورٹ نظر آرہی ہے۔
ایپل کی جانب سے میوٹ سوئچ کو ختم کرکے اسے ایک بٹن میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو والیوم بٹنز کے اوپر ہوگا۔
چاروں فون کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ لگ بھگ ایک جیسا ہی ہے بس آئی فون 15 پرو میکس میں 6 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس نئے پیری اسکوپ لینس دیئے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔
کچھ عرصے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔
آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔
اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔