ایک نیوز : تینوبو نے نائیجیریا کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ نائجیریا کے 16ویں صدر بن گئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 سالہ صدر تینوبو نے دارالحکومت کے ایگل اسکوائر ایونیو میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور ملک کی معیشت اور توانائی کے شعبے کی زبوں حالی کو بحال کرنے کا عہد کیا۔
تینوبو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم مہنگائی پیدا کیے بغیر معیشت کی بحالی کیلئے بجٹ میں اصلاحات نافذ کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں 5000 کے قریب افراد نے شرکت کی جن میں دوسرے ممالک کے صدور، سربراہان مملکت اور گورنرز، وزراء، سفارت کار اور دوست ممالک کے حکام شامل تھے۔
علاوہ ازیں انہوں نے نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنے اور حکومتی امور میں مزید خواتین کو شامل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔