افغانستان میں بارودی دھماکے میں 3بچے جاں بحق

افغانستان میں بارودی دھماکے میں 3بچے جاں بحق
کیپشن: 3 children were killed in a mine explosion in Afghanistan

ایک نیوز :افغان صوبہ وردک میں ماضی کی جنگوں سے بچ جانے والی بارودی سرنگ کے دھماکوں میں تین بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

 ایک ہی صوبے میں دو واقعات میں بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ پہلا واقعہ اس وقت ہوا جب گزشتہ روز سید آباد میں تین بچوں کو کھلونا نما دھماکہ خیز آلہ ملا۔ صوبائی اہلکار نے بتایا کہ آلہ پھٹ گیا، جس سے دو موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔

اہلکار کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ اسی صوبے کے دہمیرداد میں پیش آیا، جس میں ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دو بچوں، جن کی عمریں 9 اور 12 سال تھیں، نے دھماکہ خیز مواد دریافت کیا جو ایک کھلونے کی طرح دکھائی دیتا تھا اور اسے گھر لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم صوبائی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ خیز آلہ تیزی سے پھٹ گیا، جس سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

قبل ازیں صوبہ غزنی کے ضلع دیک میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔