وزیر تعلیم کا بڑا ایکشن،چیئرمین لاہور بورڈ معطل،کنٹرولرکوہٹادیا

Mar 30, 2024 | 23:42 PM

ایک نیوز:وزیر تعلیم کا بڑا ایکشن، چیئرمین لاہور بورڈ کو معطل اور کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات بوٹی مافیا کے راج پرسخت برہم تھے۔انکا کہنا تھاکہ لاہور:بورڈ امتحانات میں شفافیت کو یقینی رکھنے  کیلئے یہ اقدام ضروری تھا۔اگلے مرحلے میں غفلت برتنے والے دیگر عملے کی باری ہے۔امتحانات میں نقل ناقابل قبول ہے۔ امتحانات کی شفافیت یقینی رکھنے کیلیے آخری حد تک جائیں گے۔ شفاف امتحانات ہماری ریڈ لائن ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

وزیر تعلیم کی ہدایت پر کمشنر لاہور کو بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

 

مزیدخبریں