ویب ڈیسک:ایف بی آر نےتاجر دوست اسپیشل پروسیجر2024 کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق تاجردوست اسپیشل پروسیجرکا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا۔اسکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی ۔ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15جولائی 2024 سے ہوگی ۔ایڈوانس انکم ٹیکس کی15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی15 تاریخ کو وصولی ہوگی ۔چھوٹے تاجروں،دکانداروں، ہول سیلرز ،ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا ۔مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ،امپورٹر کم ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا ۔ رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوگی ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق تاجروں اور دکانداروں کیلئےکم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا ۔تاجر،دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آر کےویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے۔ رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی ۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی ۔