ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو خیراتی تقریب میں کروڑوں روپے کا ڈائمنڈ کا ہار پہننا مہنگا پڑ گیا،صارفین کی جانب سے شدید تنقید کاسامناکرناپڑا۔
سلام ممبئی فاؤنڈیشن نامی این جی او کی تقریب میں خیراتی فنڈز جمع کیے جا رہے تھے، تاہم اس تقریب میں اداکارہ عالیہ بھٹ نیلے رنگ کا سفیر اور ڈائمنڈ کا ہار پہنے دکھائی دیں۔ یہ عالیہ بھٹ کی پہلی خیراتی تقریب تھی، جس میں وہ پُر کشش ہار پہنے اور ساتھ ہی میچنگ کی سفیر کی انگوٹھی پہنے دکھائی دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہار اور انگوٹھی کی قیمت تقریبا 20 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔
تاہم اداکارہ کے اس مہنگے جیولری آئٹم پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے، رشک کرتے اور انہیں مشورے دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ کو 10کروڑ کا ڈائمنڈہار پہننا مہنگاپڑ گیا
Mar 30, 2024 | 23:02 PM