ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تقرری کا معاملہ الجھ گیا۔قومی سلیکٹرز بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کے حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کو منانے کے مشن پر کاکول پہنچ گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کی جگہ پر دوبارہ بابر اعظم کو کپتان بنانے کیلئے سلیکٹرز کی سفارش پر چئرمین بورڈ محسن نقوی نے بابر اعظم کو ایک بار قیادت سونپنے کاگرین سگنل دے دیا تھا مگر کسی نے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں نہیں لیا۔
محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی اور شاہین شاہ آفریدی کی ناراضگی سے ڈریسنگ روم کا ماحول کو خراب ہونے سے بچانے کےلئے مشن پر سلیکٹرز کاکول پہنچے۔جہاں شاہین شاہ آفریدی کو اعتماد میں لیں گے۔بابر اعظم،محمد عامر اور عماد وسیم کے درمیان اختلافات ختم کرائیں گےجبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ بھی لیں گے۔