ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت کے علاقے اسلامپورہ میں محافظ سکواڈ کی فائرنگ سے زخمی راہگیرنوجوان دم توڑ گیا۔
اسلامپورہ میں محافظ سکواڈ کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین کا لاش جی پی او چوک میں رکھ کر شدید احتجاج،پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اسلام پورہ محافظ سکواڈ نے موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک سمجھ کر روکا۔ موٹر سائیکل سوار کی بھاگنے کی کوشش، محافظ سکواڈ نے فائرنگ کر دی گولیاں موٹر سائیکل سواروں کی بجائے،22 سالہ راہگیر سلمان کو جا لگیں ۔ سلمان کو فوری میوہسپتال پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ۔
جاں بحق نوجوان سلمان کے اہلخانہ کا میوہسپتال میں بھی مظاہرہ،توڑ پھوڑ،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ بیٹے کوپولیس نے ناحق گولی مار کر قتل کیا ہے ۔