ایک نیوز:تحریک انصاف نے ججوں کے الزامات پر تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رہنماتحریک انصاف شیرافضل مروت کاکہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں ۔تصدق جیلانی کی تعیناتی کو چیلنج کیا جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی کو چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی ۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان کاکہنا تھاکہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے۔ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے۔ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کو اس وقت کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہیڈ کیا تھا۔