ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات کےشہردبئی میں موجوددنیاکی سب سےبلندترین عمارت برج خلیفہ کےرہائشیوں کیلئےسحروافطارکےاوقات کیلئےہدایت جاری کردی گئی۔
عرب میڈیاکی رپورٹ کےمطابق برج خلیفہ دنیاکی بلندترین عمارت ہےاس لئےیہاں کےرہائشیوں کیلئےعمارت کی بلندی کی وجہ سےسحروافطارکےتین مختلف اوقات کارجاری کردئیےگئےہیں۔
برج خلیفہ کی اوپرکی منزلوں سےسورج دیرتک نظرآتارہتاہےاس لئے دبئی کے اسلامی امور کے محکمے نے برج خلیفہ کے رہائشیوں کے لیے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ عمارت کی نچلی منزلوں میں رہنے والے لوگ دبئی کے مقامی وقت کے حساب سے روزہ افطار کریں گے، عمارت کی 80 ویں منزل سے 150 ویں منزل تک کے رہائشی 2 منٹ تاخیر سے روزہ افطار کریں گے۔
جبکہ 150 ویں منزل اور اس سے اوپر کی تمام منزلوں کے رہائشی 3 منٹ تاخیر سے اپنا روزہ افطار کریں گے۔
اسی طرح سحری کےاوقات بھی جاری کئےگئےہیں،جس کےمطابق 80ویں منزل سے150منزل تک کےرہائشی 2منٹ جلدی سحری کرینگے،جبکہ 150 ویں منزل اور اس سے اوپر کی تمام منزلوں کے رہائشی 3 منٹ جلدی سحری کرینگے۔