ایک نیوز:خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن ارکان کےحلف سےمشروط کرنےکافیصلہ عدالت میں چیلنج کردیاگیا۔
تحریک انصاف کےرہنمااعظم سواتی نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن کےفیصلےکےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرناغیر قانونی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو نہیں سنا اور فیصلہ جاری کردیا۔ جن ممبران کو الیکشن کمیشن نے سنا وہ ابھی منتخب ہوئے حلف بھی نہیں لیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سینیٹ انتخابی عمل متاثر ہوگا۔ سینیٹ انتخابات کو بروقت یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے سے مشروط کیا ہے۔