ایک نیوز: پولیس نےوزیراعلیٰ کےاحکامات ہوااڑادئیے،اہلکاروں کی پتنگ بازی کرتےویڈیووائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق شہریوں کوخونی کھیل سےروکنےوالےخودپتنگ بازی کرنےلگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سےپتنگ بازی کےخلاف سخت ایکشن لینےکےاحکامات جاری کئےگئےہیں۔
ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ پولیس اہلکار وردی میں ملبوث پتنگ بازی کررہےہیں۔
پولیس حکام کاکہناہےکہ اہلکاروں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس ویڈیوکےبارےمیں ترجمان پولیس کاکہناہےکہ مذکورہ ویڈیوشہرلاہورکی نہیں ، ویڈیو پرانی اور فیصل آباد بٹالہ کالونی کی ہے، پولیس پتنگ بازی پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروا رہی ہے ۔
ترجمان پولیس کےمطابق انسداد پتنگ بازی کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، قانون سب کے لئے برابر ہے، کوئی قانون سے بالا تر نہیں،محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا موثر نظام ہے، اختیارات سے تجاوز اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
دوسری جانب پتنگ بازی کےواقعات میں بھی کمی نہ آسکی،آج بھی لاہورمیں ڈورپھرنےسےایک شہری زخمی ہوگیا۔زخمی کی شناخت رضوان کےنام سےہوئی ،جس کوطبی امدادکےلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔