ایک نیوز: توانائی شعبے کیلئے600ارب سے زائد سبسڈی کا تخمینہ تیارہے۔
ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال توانائی شعبے کی سبسڈی میں 375 ارب کٹوتی کا تخمینہ ہے،نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے، وزارت توانائی کی سمری کےمطابق آئندہ مالی سال کے دوران سبسڈی نہیں فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی،ڈسکوز کیلئے اور کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ڈیفرینشیل اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی،آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی ملے گی ۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان میں ایگری ٹیوب ویلز کیلئے سبسڈی، فاٹا کے علاقوں میں بجلی کی سبسڈی کیلئے رقم مختص ہو گی ،کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی مد میں بھی وفاق کی جانب سے سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔