فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل پرسپریم کورٹ کاحکمنامہ جاری

Mar 30, 2024 | 12:57 PM

ایک نیوز:فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرایل کےخلاف سپریم کورٹ نےحکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے سے روکنے کے13 دسمبر کے حکم میں ترمیم کردی۔

سپریم کورٹ کےحکمنامہ میں لکھاگیاکہ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں105 مقدمات زیر سماعت ہیں،15-20 افراد کے مقدمات میں کچھ کی بریت ہو سکتی ہے،اٹارنی جنرل کے مطابق کچھ مقدمات میں کم سزا کے ہیں،اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سزا کی صورت میں ملزمان کے زیر حراست رہنے کو بھی شامل کیا جائے گا۔
 حکمنامہ میں مزیدلکھاگیااٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ کم سزا یا بریت والے فیصلہ سنانے کی اجازت دی جائے، کسی بھی فریق کے وکیل نے حکم امتناع میں اٹارنی جنرل کی استدعا کی حد تک ترمیم کی مخالفت نہیں کی ، فوجی عدالتیں بریت اور کم سزا والے مقدمات کے فیصلے سنا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں