2اہم کمیٹیوں میں وزیرخزانہ،داخلہ نظرانداز،بڑی وجہ سامنے آ گئی

Mar 30, 2024 | 12:45 PM

ایک نیوز:اہم فیصلہ ساز اداروں میں وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کو شامل نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔
حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دونوں ٹیکنو کریٹ ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل ایک سیاسی پلیٹ فارم ہے۔کونسل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شامل کرنے کا مقصد ان کے تجربے سے استفادہ کرنا ہے۔صوبوں اور وفاق کے درمیان فنڈز کی تقیسم اور تنازعات سے اسحاق ڈار  آگاہ ہیں۔محمد اورنگزیب ایک پروفیشنل شخص ہیں ، وہ وزارت کے امور میں مصروف ہیں۔ مستقبل قریب میں ضرورت ہوئی تو خصوصی شرکت کیلئے انہیں بلایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو شامل نہ کرنے کے پیچھے کوئی بڑا ایشو نہیں۔ اس کمیٹی میں سیاسی و قانونی مراحل کو دیکھ کر فیصلے ہوتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر محسن نقوی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعظم نے دونوں کو اعتماد میں لیکر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

مزیدخبریں