بالاج قتل کیس میں نامزدملزمان اشتہاری قرار

بالاج قتل کیس میں نامزدملزمان اشتہاری قرار
کیپشن: Named accused in Balaj murder case declared as advertisement

ایک نیوز:امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں نامزدملزمان طیفی بٹ اورگوگی بٹ کواشتہاری قراردےدیاگیا۔
 جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے ہیڈ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان نے ایک نیوز کو تصدیق کر دی۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشورکےمطابق طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئے آئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔ جبکہ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہےدونوں نامزد ملزمان کو تفتیش کے بعد بذریعہ عدالت اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

عمران کشورکاکہناہےکہ دوبئی پولیس نے طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، گرفتار نہ ہونے پر دونوں نامزد ملزمان کی لاہور میں موجود جائیداد قرقی کے احکامات بھی حاصل کئے جائینگے ۔امیربالاج ٹیپوقتل کیس کی تفتیش تقریبا مکمل ہو چکی ہےتمام تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں ۔
یادرہےکہ امیربالاج ٹیپوکورواں سال18فروری کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کےدوران فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔