بارشیں کب اورکہاں ہوں ہوگی،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

Mar 30, 2024 | 10:03 AM

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،وسطی وبالائی پنجاب اوربلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی ،جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں نےخیبرپختونخواکےعلاقوں چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کی توقع ظاہرکی ہے،اس کےعلاوہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےعلاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ اورملتان میں آندھی،جھکڑ چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، ژوب ، بارخان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔آندھی،جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ، بجلی کے کھمبے،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی، بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔

مزیدخبریں