عالمی عدالت انصاف میں امریکا کو شکست ، ایران جیت گیا

عالمی عدالت انصاف میں امریکا کو شکست ، ایران جیت گیا
کیپشن: عالمی عدالت انصاف میں امریکا کو شکست ، ایران جیت گیا

ایک نیوز : عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کی بابت دائر مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے امریکہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایران کو ہرجانہ ادا کرے۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی جے نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی اثاثے منجمد کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے ایران کے اس دعوے پر فیصلہ سنایا ہے کہ امریکا نے عدالتوں کوغیر قانونی طور پر ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیاردیا تھا۔
ایران نے آئی سی جے میں واشنگٹن کے خلاف مقدمہ 2016 میں 1955 میں طے شدہ دوستی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پردائر کیا تھا۔
آئی سی جے کے جج نے ایران کے اس دعوے پر فیصلہ سنایا ہے کہ امریکہ نے عدالتوں کوغیر قانونی طور پر ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیاردیا تھا جس کے تحت امریکہ میں ایران کے مرکزی بینک کی 1.75 ارب ڈالرزکی خطیررقم  ضبط کرلی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔