آئین شکن کے منہ سے آئین کا نام گھناؤنا مذاق ہے ، مریم نواز

Mar 30, 2023 | 20:38 PM

ایک نیوز : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہا ہے کہ ’’پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔


 مریم نواز نے مزید لکھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ‘‘

مزیدخبریں