ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے اہم خبر

ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے اہم خبر
کیپشن: ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے اہم خبر

ایک نیوز :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کو ایئرپورٹس کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کیا جائے  گا ،آئی ایف سی تینوں ایئرپورٹس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے سفارشات دے گا۔  انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے ایئرپورٹس کی آمدن کو بڑھانے سے متعلق کام شروع کردیا ہے، ای سی سی نے آئی ایف سی کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی جبکہ کے الیکٹرک کے ساتھ عمل داری معاہدے کی سمری موخر کردی گئی ،کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیکسز ادا نہ کرنے پر معاہدے کی منظوری موخر کی گئی، وزارت پیٹرولیم کی مختلف سمریوں کی منظوری دے دی گئی ، فاٹا کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔