ایک نیوز :جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے صحافی شاہد میتلا کو انٹرویو دینے پرشاہد میتلا،جرنل ریٹائر قمر جاوید باجوہ،فیض حمید اور صحافی جاوید چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست شہری محمد عاطف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے،پیمرا ، پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا صحافی شاہد میتلا اور صحافی جاوید چودھری پر بین لگائے،ایف آئی اے تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کرے۔