ایک نیوز: لاہور اور گردونواح کے کئی مقدمات میں مطلوب خطرناک شوٹر ، کرائے کے قاتل اور بھتہ خور اشتہاری ملزم کو پولیس دبئی سے گرفتار کر کے لاہور لے آئی ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم پیشہ ور شوٹر اور بھتہ خور اشتہاری عبدالجبار کو گرفتار کر کے لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے۔ ر ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 6سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم دو برس قبل واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے ملزم کی گرفتاری میں اہم رول ادا کیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ انٹر پول اور ایف آئی اے کے تعاون سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے تعاقب کو مزید تیز کیا جائے۔ سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرائے جائیں گے۔ انفارمیشن شئیرنگ اور موثر کاروائیوں سے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنی ریجنز اور اضلاع میں بھی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔