پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ضمانت منظور

Mar 30, 2023 | 16:28 PM

Hasan Moavia

کراچی: حسان نیازی کی ایک لاکھ روپیہ کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  عدالت نے حسان نیازی کے ایک لاکھ روپے کے عوض راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔ حسان نیازی کارکنان کے ہمراہ سٹی کورٹ سے روانہ ہو گئے ہیں۔  عدالت نے حسان نیازی کو اڑتالیس گھنٹوں میں پشاور کی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حسان نیازی کی ہتھکڑی فوری کھولی جائے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے پھر تلخ کلامی ہوئی۔  ڈی ایس پی سعید رند کا کہنا ہے کہ ضمانتی مچلکے جمع کروادیں تو ہتھکڑی کھول دینگے۔

حسان نیازی کو ضمانت مل گئی تو چابیاں ہی کھو گئیں تھی۔ حسان نیازی کی راہدری ضمانت کے بعد چابی کی ڈھونڈ مچ گئی تھی۔پولیس اہلکار چابی ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پولیس اہلکاروں کو چابی لانے کی صدائیں دیتے رہے 

قبل ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاو گھراو اور ظل شاہ قتل کیس میں حسان نیازی راجہ شکیل سمیت دیگر کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت دہشت گردی کے جج اعجاز احمد بٹر نے حسان نیازی سمیت دیگر کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔ 

 پولیس نے حسان نیازی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکلا نے ڈی ایس پی سعید رند کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ حسان نیازی کو اے ڈی جے شرقی کی عدالت میں موجود ہیں حسان نیازی کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرنا تھا۔ 

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی رہائی کا معاملہ حسان نیازی کو سخت سیکیورٹی میں سٹی کورٹ پہنچایا تھا۔ حسان نیازی کو ہتھکڑی لگا کر سٹی کورٹ لایا گیا تھا جس پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پولیس حکام پر برہم  ہو گئے۔ تحریک انصاف کے وکلا کی پولیس سے دھکم پیل حسان نیازی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی رہائی کے معاملہ پر تحریک انصاف کے وکلا نے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس نے حسان نیازی کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں حسان نیازی کی لاہور منتقلی کی یقین دہانی کروائی تھی۔وکیل تحریک انصاف پولیس نے تاحال لاہور منتقلی کے اقدامات نہیں کئے ہیں۔  وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس آج شام تک کا وقت ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر پولیس عدالت میں کی گئی یقین دھانی پر عمل درآمد نہیں کرتی تو درخواست سنی جاسکتی ہے۔ عدالت عدالت نے درخواست کی سماعت کل تک کے لئیے ملتوی کردی ہے۔ 

مزیدخبریں