ایک نیوز:لاہور، شاہدہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے لڑکی کی ٹال پر بیٹھے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن ، محمود بوٹی روڈ کے قریب 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا ہے۔ 40 سالہ جمیل لکڑی کے ٹال میں چارپائی پر بیٹھا ہوا تھا نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نصیر آباد کےعلاقے فیروز پور روڈ پر 36 سالہ معیظ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
منڈی بہاؤالدین کے علاقے گوجرہ چک 33میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر آج فائرنگ ہوئی تھی۔
مانگا منڈی میں نامعلوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے زمیندارکو قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایک شخص گاڑی پر سوار ہو کر اپنے بھائیوں کو باٹھ گاؤں ملنے جا رہا تھا کہ مقتول کو باٹھ گاؤں کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے تھے۔