ایک نیوز: اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا۔ ملزم نے تین سال میں 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کی ہے۔ ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ہے۔
اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا۔ ملزم روزانہ دس سے 25 لاکھ روپے کی تین سال تک کرپشن کرتا رہا ہے۔ اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا۔ اینٹی کرپشن نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔