پنجاب /کے پی انتخابات ملتوی کیس : سپریم کورٹ کا نیا بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کے چیمبر میں اجلاس جاری

ایک نیوز: پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔بنچ ٹوٹنے کے بعد ججز نے طویل مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔  چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں یہی بنچ آج صبح ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

مختصر عدالتی حکمنامے کے مطابق مقدمہ اسی بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے گا جس میں جسٹس امین الدین خان نہ ہوں۔

عدالتی عملے نے حکم نامے کا ایک حصہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق انتخابات کیس کی سماعت آج صبح 11:30 بجے ہوگی۔

قبل ازیں  پانچ رکنی لارجر بنچ ٹوٹنے کے بعد  سپریم کورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کے چیمبر میں غیررسمی  اجلاس رہا ۔ 

ذرائع کے مطابق نئے بنچ کی تشکیل اور کیس کو آگے بڑھانے سے متعلق ججز  نے طویل مشاورت کی ۔  

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کی معزرت کے بعد پانچ رکنی لارجر بنچ ٹوٹ گیا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب,خیبر پختونخوا انتخابات کیس،سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ٹوٹ گیا