بھارت پاکستان نہیں آیا تو نیوٹرل وینیو کا انتخاب ہم کریں گے: نجم سیٹھی

Mar 30, 2023 | 14:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت ایشیاء کپ کے لئے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا ایشیا کپ پاکستان ہو رہا ہے تو نیوٹرل وینیوز کا انتخاب بھی پاکستان کرئے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق  چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوزیشن یہ تھی کی اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو شاید ہماری حکومت بھی ہمیں انڈیا جانے کی اجازت نا دے اور یہی موقف میں نے بین الاقوامی فورم پر بھی اختیار  کیا تھا۔پہلے بھارت  کے نا کھیلنے پر بھی حکومت بھارت جا کر کھیلنے کا کہتی تھی لیکن اب جس قسم کی صورتحال بن رہی ہے ہو سکتا ہے حکومت بھارت جانے کی اجازت نا دے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کوئی نا کوئی راستہ ڈھونڈنا چاہیے تاکہ پاک بھارت میچ بھی ہوں اور لوگوں کے آپس میں روابط بھی ہوں۔ صحافی نےسوال کیا کہ بھارت سے نا کھیلنے پر پی سی بی کا مالی نقصان تو نہیں ہوگا؟ جس پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے مالی طور  پر پی سی بی کو با اختیار کر دیا ہے جس سے ہمیں فرق نہیں پڑتا ہے۔ پھر انہوں نے 50 کروڑ مانگے۔

پی ایس ایل پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم پر دباؤ ہے کہ پی ایس ایل میں مزید دو ٹیمیں شامل کریں ۔خواتین کا پی ایس ایل بھی کروارہے ہیں ،پی ایس ایل میں خواتین کے نمائشی میچز میں 10 غیر ملکی خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔خواتین ٹیموں کو خریدنے کیلئے بہت سی آفرز آ رہی ہیں،اداروں کی ٹیموں کو بحال کرنے جا رہے ہیں۔  پی ایس ایل کو ہم  نے برانڈ بنایاہے۔ اس مرتبہ پنجاب حکومت نے ہم سے ایک ارب روپے مانگے۔ ہم نے دینے سے انکار کرتے ہوے کہہ دیا کہ  پی ایس ایل کو دوبئی لے جاتے ہیں۔ 

نجم سیھٹی  نے کہا کہ 2ماہ میں سٹی اور ڈسڑکٹ کرکٹ کے الیکشن کروانے جارہے ہیں۔ حیدرآباد میں کوئی فائیو سٹار ہوٹل نہیں ہے،اس لیئے حیدرآباد میں ابھی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو سکتی ہے۔اسٹیڈیم 2018 میں ہم سے واپس لے لیا گیا تھا۔ سندھ حکومت کیساتھ ملکر ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اس سٹیڈیم کو تیار کیا جا سکتا ہے۔ کور کمانڈر آصف غفور کے کہنے پر کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں نمائشی کرکٹ میچ کروایا تھا۔

کمیٹی رکن شاہدہ اختر رحمانی  کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دفا نیوز اور جوا کروانے والی کمپنیوں کو کیوں سپانسر کے طور پر لایاگیاہے۔سی سی او پی سی بی سلیمان نصیر کا اس پر کہنا تھا کہ پی ایس ایل  میں دو کمپنیاں بطور سپانسر شامل ہونا چاہتی تھیں۔ان سے تحقیقات کی گئیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا جوئے سے کوئی تعلق نہیں،ابھی بھی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔سلمان نصیر  نے کہا کہ  فرنچائز سپانسر حاصل کرتی ہیں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-30/news-1680168079-6377.mp4

مزیدخبریں