خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کل تک معطل

Mar 30, 2023 | 13:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کے کل تک ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سکندر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کی۔

وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی آرڈر کے چند نکات کو نظرانداز کیا ،وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خدشات پر تحریر فیصلہ پڑھا، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران کے گزشتہ روز ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر کا ناقابلِ ضمانت کو قابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے فیصلہ عدالت میں جمع کروایاگیا۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ سیشن عدالت کا قابل ضمانت وارنٹ کا فیصلہ بالکل نظر انداز کردیاگیا،ناقابلِ ضمانت وارنٹ تو جاری کرہی نہیں سکتے، پہلے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوتے ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سےپہلےقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنابنتےتھے،وکیل علی بخاری نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری وارنٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان پرسیکیورٹی خدشات اتنےہیں کہ انتظامیہ نے عدالت تبدیل کروا دی، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کو معطل کیاجائے،جو جوڈیشل کمپلیکس میں چںد دن قبل ہوا وہ کہیں دہرایا نہ جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے18 اپریل کیلئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

مزیدخبریں