ایک نیوز: ضیاء بتول چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ضیاء بتول کو تین سال کے لیے چیئرپرسن پیرا تعینات کیا گیا ہے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ وزارت تعلیم نے بھی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی چیئرپرسن ضیاء بتول کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا ا ور ضیاء بتول کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کا اکتوبر 2019ء کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا تھا۔
عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ضیاء بتول سے اس دوران لی جانے والی مراعات واپس نہیں لی جائیں گی۔ وفاقی حکومت، وزارت تعلیم انہیں فوری ڈی نوٹیفائی کرے۔