ایک نیوز: شیخوپورہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ڈاکو 40 لاکھ نقدی 15 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ ،بھکھی روڈ پر گھر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مسلح ڈاکو 40 لاکھ نقدی 15 تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 3 مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ہے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے پولیس کاروائی میں مصروف ہیں۔ ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔مسلح ڈاکو مہمانوں کے روپ میں بلال نامی تاجر کے گھر داخل ہوئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-30/news-1680164240-9509.mp4
دوسری جانبخانقاہ ڈوگراں میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات پیش آئی جس میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔ خانقاہ ڈوگراں محلہ محمد پورہ کا رہائشی شیخ مبشر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہر پولیس وردی میں ملبوس چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو اٹھایا۔ ڈاکوؤں نے شیخ مبشر کو والدہ،بیوی اور بچوں سمیت آدھا گھنٹہ کمرے میں یرغمال بنائے رکھا اور سارے گھر کی تلاشی لی۔ ڈاکوؤں نے گھر میں پڑے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فون،قیمتی سوٹ اورہزاروں روپے نقدی لوٹ لی جس کے بعد ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کیا اور فرار ہو گئے۔15 پر کال کے بعد پولیس نے وقوعہ دیکھا۔