کراچی: تنخواہیں نا ملنے پر مزدوروں کا دوسرے روز بھی احتجاج

کراچی: تنخواہیں نا ملنے پر مزدوروں کا دوسرے روز بھی احتجاج

ایک نیوز: پورٹ قاسم کے قریب   کئی ماہ کی تنخواہیں نا ملنے پر نجی کمپنی کے مزدوروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق مزدوروں کا دوسرے روز کمپنی کے مین گیٹ پر دھرنا جاری  ہے۔ احتجاج میں مردوں کے ساتھ خواتین مزدور بھی احتجاج میں شامل ہیں۔ مزدوروں کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ 

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی ماہ کی تنخواہ نہیں دی جا رہی ہیں،جو مزدور اپنا حق مانگتا ہے اسے نوکری سے فارغ کیا جاتا ہے۔اس رحمتوں کے مہینے میں ہمارے خاندان فاقوں پر مجبور ہیں،پندرہ سال سے کام رہے ہیں نہ کوئی بونس ملتا ہے نہ الاؤنس ملتا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیوں میں رمضان المبارک کا رلیف دیا جا رہا ہے،ہمیں رمضان ریلیف سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔کمپنی انتظامیہ ہم سے بات کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتے ہیں۔ ہم غریبوں پر حکام رحم کرے فوری تنخواہ دی جائے۔