ایک نیوز: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس دانیہ شاہ وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ اپنے وکلا کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش ہوئی۔دانیہ شاہ کے وکلاء کی جانب سے ڈاکٹر عام لیاقت کی صاحبزادی کا بیان دوبارہ قلمبند کروانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے دوبارہ بیان کی درخواست پر ایف آئی اے اور مدعیہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر سے مزید سوالات کی اجازت دی جائے۔گواہ کی عدم حاضری پر عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ دانیہ شاہ کے خلاف دعا عامر کی مدعیت میں نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ ایف آئی اے میں درج ہے۔