لاہور: مفت آٹا لینے آئی 50 سالہ خاتون لٹ گئی، بالی نوچ کر کان پھاڑ دیا گیا

لاہور: مفت آٹا لینے آئی 50 سالہ خاتون لٹ گئی، بالی نوچ کر کان پھاڑ دیا گیا

 ایک نیوز: لاہور رائےونڈ کےعلاقےسندر روڈ پر فری آٹا پوائنٹ پرچھینا جھپٹی میں عورت کے کانسے بالی نوچ کر کان پھاڑ دیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق 50 سالہ  وکیلاں بی بی مفت آٹا لینے آئی تھی جہاں بدنظمی میں نامعلوم عورت نے جھپٹا مار کر کان سے جھمکا اتارا جس سے  کان شدید زخمی ہوگیا۔ کان بری طرح زخمی ھونے سے عورت چیختی رہی۔  50 سالہ وکیلاں بی بی جھنڈا سنگھ مانگا روڈ رائیونڈ  کی رہائشی ھے جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ وکیلاں بی بی  فری آٹا لینے کے لیے لائن میں لگی ہوئی تھی کہ نامعلوم عورت نے جھپٹا مار کر کان سے جھمکا اتارا جس سے  کان شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس موجود ہونے کے باوجود نامعلوم عورت جھمکا لے کر فرار ہو گئی۔ 

واضح رہے کہ شیخوپورہ میں فری آٹالینے آنے والی 90 سالہ ضعیف خاتون کو لوٹ لیا گیا تھا۔ 90 سالا خاتون کے مطابق دو خواتین کمپنی باغ میں آئیں اور آٹا دلانے کا جھانسہ دے کر سائیڈ پر لے گئے جہاں انہوں نے شریفاں بی بی کے کانوں سے سونے کی بالیاں زبردستی کھینچ کر رفوچکر ہو گئیں جس کی وجہ سے خاتون کان شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان خاتون نے ضعیف خاتون سے سوال کیا کہ آپ سونے کی بالیاں پہن کر فری آٹا لینے کیوں آئیں؟ تو خاتون کا کہنا تھا کہ میرے خاوند کی آخری نشانی تھی جسے میں نے کبھی نہیں اتارا تھا ۔

دوسری جانب مانگامنڈی  مفت آٹا پوائنٹ الجنت شادی ہال کی دیوار گر گئی ۔دیوار گرنے کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی ہے۔