بینک ملازمین اور رشتے دار بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا گینگ گرفتار

 بینک ملازمین اور رشتے دار بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا گینگ گرفتار

ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم  نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے کال فراڈ کرنے میں ملوث گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔منظم گینگ سادہ لوح شہریوں سے بذریعہ کال فراڈ کرنے میں ملوث تھا۔ملزمان خود کو شکایت کنندگان کا رشتےدار ظاہر کرتے ہوئے کال کرتے اور من گھڑت پریشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے پیسے ہتھیاتے تھے۔ملزمان خود کو بینک ملازمین بھی ظاہر کرتے ہوئے فراڈ کرتے تھے اور متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکے تھے۔

ایف آئی اےنے ملزمان کو شاہ کوٹ ننکانہ سے گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں محمد رشید، محمد اویس، محمد عدیل اور تصور منظور شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 9 عدد موبائل فونز اور متعدد سمز برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔