2لڑکے نوجوان لڑکی کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار

Mar 30, 2023 | 11:35 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: دو لڑکے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے پر جواں سالہ لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار  ہو گئے ہیں۔ 

رپورٹ کےمطابق  نشتر کالونی میں 20 سالہ دوشیزہ کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا جس میں 20 سالہ دوشیزہ کو دو نامعلوم نوجوان لڑکے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار  ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  20 سالہ دوشیزہ کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی  ہے۔  پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔  پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-03-30/news-1680158096-5460.jpg 

واضح رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت میں دو لڑکے ایک نوجوان لڑکی کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئےتھے۔لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ’لاہور میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی‘ کی ایمرجنسی میں دو لڑکے نوجوان لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔ 

مزیدخبریں