مری:  تلخ کلامی پر دوستوں کے ہاتھوں دوست قتل

مری:  تلخ کلامی پر دوستوں کے ہاتھوں دوست قتل

ایک نیوز: مری  میں دوستوں میں   تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں  جس سے ایک دوست جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق مری  کے علاقے چھتر کے مقام پر  دوستوں میں   تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں۔گولی لگنے سے ایک دوست جاں بحق ہوگیا۔ واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔مرنے والے دوست کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ساندہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کر دیا تھا۔  ملزم فائز عرف چاند نے مقتول اسامہ طارق کو اپنے گھر بلایا اور تلخ کلامی ہونے پر طیش میں آ کر اسامہ کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ملزم فائز عرف چاند دوست کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ 

سیالکوٹ تھانہ موترہ کی حدود میں دوست نے دوست کو قتل کر دیا تھا ۔ گھوئینکی سٹاپ پر سنوکر کلب میں سنوکر کھیلتے ہوئے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر مانو نامی شخص نے اپنے ہی دوست علی حسن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔مقتول 25 سالہ ولی حسن عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم تھا اور اپنے آبائی گاؤں آیا تھا۔