بارش کے باعث مفت آٹا فراہمی کا آپریشن معطل

بارش کے باعث مفت آٹا فراہمی کا آپریشن معطل

 ایک نیوز: لودھراں اور خانیوال میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹے کی فراہمی ایک دن کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ 

ترجمان حکومت پنجاب  کے مطابقمیں شدید بارش کے باعث کچھ علاقوں میں  مفت آٹا تقسیم کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔ضلع لودھراں اور خانیوال میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹے کی فراہمی ایک دن کیلئے معطل رہے گی۔دیگر متاثرہ علاقوں میں راجن پور اور ملتان کے کچھ سینٹر شامل ہیں جہاں آٹا فراہم نہیں کیا جائے گا۔ 

ترجمان پنجاب  حکومت  کےمطابق  شدید بارش کے نتیجے میں برقی رو میں تعطل کی وجہ سے بھی بعض مقامات پر جزوی طور پر فری آٹا فراہمی کا عمل متاثر ہوا ہے۔  پنجاب میں مقررہ آٹا سینٹرز سے فری آٹا کی فراہمی صبح 6 بجے سے جاری ہے۔