ایک نیوز:کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق دو درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا میں آج دو سماعتیں ہونگی،کے الیکٹرک کی بجلی 1 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نے فروری کے ایف سی اے کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔اضافے کی صورت میں صارفین پر 1 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا میں دوسری سماعت بھی آج ہوگی۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا آج سماعت کرے گا۔بجلی کی قیمت میں قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے فروری کے ایف سی کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے لیے ہو گا۔نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔