ایک نیوز: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کےمعاملے پروزیراعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل منصور عثمان کو فوری طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان سپریم کورٹ سے وزیراعظم ہاﺅس روانہ ہو گئے،اٹارنی جنرل وزیراعظم سے زیرسماعت مقدمے پر ہدایات لیں گے۔
دوسری جانب عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نےآئینی وقانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،اٹارنی جنرل عثمان منصور،عطاء تارڑ کے علاؤہ سینیر وزراء کی بھی شرکت ہوں گے،وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں آج اپنا موقف سامنے رکھے گی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آنے والے فیصلے پر بھی مشاورت ہوگی،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تحریر کردہ ازخود نوٹس کیس بارے اٹارنی جنرل بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کو وزیراعظم سے معاملے پر ہدایات لینے کا کہا تھا ۔