خانقاہ ڈوگراں: پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

خانقاہ ڈوگراں: پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار

ایک نیوز: خانقاہ ڈوگراں میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات پیش آئی جس میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔

رپورٹ کے مطابق خانقاہ ڈوگراں محلہ محمد پورہ کا رہائشی شیخ مبشر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے پچھلے پہر پولیس وردی میں ملبوس چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو اٹھایا۔ ڈاکوؤں نے شیخ مبشر کو  والدہ،بیوی اور بچوں سمیت آدھا گھنٹہ کمرے میں یرغمال بنائے رکھا اور  سارے گھر کی تلاشی لی۔ 

ڈاکوؤں نے گھر میں پڑے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موبائل فون،قیمتی سوٹ اورہزاروں روپے نقدی لوٹ لی جس کے بعد ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کیا اور فرار ہو گئے۔15 پر کال کے بعد پولیس نے وقوعہ دیکھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-30/news-1680154141-6707.mp4

اہل خانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے صرف درخواست لی ہے اس کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔محلہ داروں نے بڑھتی وارداتوں پر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔