ایک نیوز: ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 115 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5 ہزار 520 ٹیسٹ ہوئے ہیں جس میں سے 115 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سےکوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.08 فیصد ہے اور ملک بھر میں کورونا کے 22 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
COVID-19 Statistics 30 March 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) March 30, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 5,520
Positive Cases: 115
Positivity %: 2.08%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 22
(shared by NCOC-NIH)
قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں 387 ٹیسٹ کیے گئے جہاں 15 مثبت کیسز سامنے آئےہیں۔ لاہور میں 623 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 25 کیسز سامنے آئےہیں۔ کراچی میں 456 ٹیسٹ کیے گئے جہاں 35 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔