ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، فصلیں تباہ

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، فصلیں تباہ

ایک نیوز: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جس سے ماہرین نے گندم کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں تیسرے اسپیل کا دوسرا روز ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مغربی سسٹم شہر سے دور چلے جانے کا امکان ہے  اور   شہر میں بارش اور بوندہ باندی کا امکان ہے۔  کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری بھی ہے۔ ملیر کے مختلف علائقوں میں تیز بارش شروع ہے۔ قائد آباد ،ملیر ،بھینس کالونی ،گلشن حدید ،اسٹیل ٹاؤن ،میمن گوٹھ ،ابراہیم حیدری اور اطراف میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گڈاپ  کاٹھوڑ اور نیشنل ھائی وے سمیت اطراف تیز ہوائوں کے ساتھ  بارش جاری  ہے جبکہ بارش شروع ہوتی ہی پپری ،شاھ ٹاؤن سمیت مختلف علائقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اشاریہ 8 سینٹی گریڈ رہا  اور  ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔  دوپہر سے 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے ۔ کراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 سیبٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ کل سے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں  ہے۔ 

مغربی سسٹم سے ہونے والی بارش شہر میں کہاں کتنی ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔قائد آباد میں 4.0 ملی میٹر،جناح ٹرمینل میں 1.6 ملی میٹر میٹر بارش ریکارڈ کی گئیسب سے کم بارش اولڈ ائر پورٹ  پر 0.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ 

خیبر پختونخوا    ، پنجاب ، کشمیر، اسلام ا ٓباد، شمال  مشرقی بلوچستان اور   زیریں  سندھ  میں    تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور بالائی علاقوں  میں  پہاڑوں پر برفباری کا  امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا   اور  شمال  مشرقی بلوچستان میں    چند مقامات پرموسلادھار بارش  متوقع ہے/ 

خیبرپختونخوا:     

   پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد  میں   تیز  ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ 

پنجاب:     

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،  خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،  بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ساہیوال،  رحیم یار خان، پاکپتن، راجن پور، خانیوال، بہاولنگر ، میانوالی،  ننکانہ صاحب اور گردونواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ 

بلوچستان: 

    صو بہ  کےبیشتر اضلاع  میں  مطلع    ابرآلود   رہنے کے علاوہ  کوئٹہ، ژوب، قلات، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، سبی، نصیر آباد، دالبندین،  بارکھان اور نوکنڈی میں  تیز  ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ۔ اس دوران  چند مقامات پر موسلادھار بارش اور   ژالہ باری متوقع ہے۔

سندھ:    

صو بہ کےبیشتر اضلاع   میں موسم ابرآلود  رہے گا۔تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ۔ اس دوران  بعض مقامات پر   ژالہ باری متوقع ہے۔ 

کشمیر/گلگت بلتستان : 

 کشمیر اور گلگت بلتستان  میں مطلع  ابرآلود  رہنے  کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  اور  بلند پہاڑوں  پر برفباری متوقع۔ اس   دوران کشمیر میں چند مقامات پر   ژالہ باری کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے  ژوب میں  50، کوئٹہ (شیخ ماندہ 24، سمنگلی 17)، پنجگور 18،  خضدار 08، قلات07،لسبیلہ 06، تربت02 ، گوادر 01، خیبر پختونخوا: بنوں07، پاراچنار 06،دیر (بالائی 04،زیریں01)، مالم جبہ04،  چیراٹ، پٹن 02، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ، سٹی 01)، پنجاب: لیہ، کوٹ ادو 04، بھکر 02، اٹک،جوہر آباد 01 اور سندھ: جیکب آبادمیں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھکر: 

بھکر میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بھکر میں مسلسل بارشوں سے جاتی ہوئی سردی پھر لوٹ آئی لیکن حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ماہرین کا کہناہے کہ اس سال گندم کی پیداوار میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔ 

منکیرہ: 

منکیرہ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ منکیرہ ،حیدرآبادتھل ،گوہروالہ سمیت مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔ موسلا دھار کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں اور  بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔  مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شدید گرم چمک کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔  موسلادھار بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے کسان پریشان ہیں۔ 

میکلوڈگنج: 

میکلوڈگنج گردونواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

کسووال:

کسووال اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  بارش سے موسم خوشگوار اور ایک بار پھر ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ بارش سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

اوکاڑہ: 

اوکاڑہ میں  بھی شہر اور گردوں نواح میں گرج چمک کے ساتھ  تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  تیز بارش کے باعث گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنا ہے اور تیز بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئےہیں۔ 

احمدپورشرقیہ:

احمدپورشرقیہ میں بھی شدید بارش سے فصل گندم کو شدید نقصان پہنچا ہے گندم کی کھڑی فصل زمین بوس ہو گئی ہیں فی ایکڑ 15من کمی کا خدشہ ہے۔

مروٹ :

ضلع بہاولنگر کے شہر مروٹ اور اس کے اردگرد میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری زیادہ بارش سے گندم کی تیار فصل کے ساتھ ساتھ کٹائی بھی جاری جو کہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

چشتیاں: 

چشتیاں شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔موسلا دھار بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی   گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے  کسان پریشان ہیں۔ شدید گرج چمک سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاعات لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 

اوچشریف:

اوچشریف میں رات گئے سے شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا  ہے۔بارش کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

آسلام آباد:

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں بارش شروع  ہے،بارش  کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی :

راولپنڈی میں بھی  موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع  ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سپل ایک دو   روز تک جاری رہے گا۔

کم سے کم /زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 

اسلام آباد میں کم سے کم  درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   لاہور میں کم سے کم  درجہ حرارت 17اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی  میں کم سے کم 24 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور میں  16 اور  24،کوئٹہ میں  10اور 15،گلگت میں  10 اور  26، اسکردو میں  06 اور  20،مظفر آباد میں  11 اور  27،مری میں  05 اور  17،فیصل آباد میں 19 اور  28،ملتان میں 18اور 28، سری نگر میں 04 اور  20، جموں میں  14 اور  28،لہہ میں منفی04اور 12،پلوامہ میں 04 اور  19،اننت ناگ میں  05 اور  20،شوپیاں میں  04 اور  19،بارہ  مولہ میں کم سے کم  05 اور زیادہ سے زیادہ  19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔