عدالت نےپی بی اےکیخلاف پیمرا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

عدالت نےپی بی اےکیخلاف پیمرا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
کیپشن: عدالت نےپی بی اےکیخلاف پیمرا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کیخلاف پیمرا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیمرا کی پی بی اے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا کی درخواست خارج کردی۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت سالانہ فیس کی تاخیر سے اداٸیگی پر سرچارج لگانے اور وصول کرنے کا اختیار نہیں ہے، پیمرا ریگولیشن کے تحت سرچارج کا مطالبہ 2002 کے آرڈیننس کے خلاف ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو اس طرح کے سرچارج وصول کرنے کا کوئی  اختیار نہیں ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آئی۔