ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا
کیپشن: Dera Ismail Khan: Terrorist attack on police check post repulsed(file photo)

ایک نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق چھ سے زائد دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹکواڑہ پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز سے حملہ کیا جس پر پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کے باقی ساتھی انہیں اٹھا کر فرار ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے آدھے گھنٹے سے زائد تک فائرنگ جاری رہی۔