ایک نیوز: پاکستان بار کونسل نے از خود نوٹس سے متعلق حکومتی قانون سازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ از خود نوٹس کے اختیار سے متعلق قومی اسمبلی سے بل پاس کرنا قابل ستائش ہے۔
اپنے بیان میں بار کونسل کا کہنا تھا کہ از خود نوٹس میں اپیل کا حق دیا گیا ہے جو پاکستان بار کونسل کا مطالبہ تھا۔
پاکستان بار کونسل نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ بھی بل پاس کرکے قانون کی شکل دے گی۔
بار کونسل نے لائرز پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل 2023 پاس کرنے پر بھی حکومت کے شکر گزار ہیں۔